پاکستان ریلویز نے ملک میں چلنے والی 16 مسافر ٹرینوں سے 30 بوگیاں کم کردیں۔
محکمہ ریلویز کے مطابق ریلوے کو مسافر بوگیوں کی کمی کا سامنا ہے جس کی بنا پر ریلوے نے 16 ٹرینوں سے 30بوگیاں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق ٹرینیں اوسطا اسی فیصد مسافروں کے ساتھ چل رہی ہیں۔ جبکہ بعض ٹرینیں 45 فیصد تک خالی چلانا پڑ رہی ہیں۔ سو فیصد بکنگ والی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کم کی گئی کوچز زیادہ رش والی ٹرینوں میں ایڈجسٹ ہوں گی۔ محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ مرمت و بحالی کے بعد نئی کھیپ جلد ٹرینوں سے جڑ جائے گی۔