بارشوں کے باعث بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں موسم سرد ہوگیا

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد سڑکوں کا زمینی رابطہ اب تک منقطع ہے۔

بارشوں کے باعث بلوچستان میں سیلاب سے متاثر علاقوں میں موسم سرد ہوگیا ہے، شمالی وزیرستان ، بنوں اور مالاکنڈ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔

مانسہرہ میں 6 روز سے وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری جاری ہے۔ ادھر پنجاب کےکئی شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل بھی موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے