میں نے ایرانی سپریم لیڈرکوبچایا اور انہوں نے میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ میں نے ایرانی سپریم لیڈرکوبچایا اور انہوں نے میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر نےجنگ میں اپنی فتح کا دعویٰ اتنی بے وقوفی سےکیوں کیا، آیت اللہ خامنہ ای ایسا کیوں کہہ سکتے ہیں کہ وہ اسرائیل سے جنگ جیت گئے ہیں، ایرانی سپریم لیڈرجانتے ہیں کہ یہ جھوٹ ہے، ایک ایماندار شخص کے لیے جھوٹ بولنا مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا میں جانتا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کہاں پناہ لیے ہوئے تھے، اسرائیل یا امریکی فوج کو خامنہ ای کو مارنے کی اجازت نہیں دوں گا، میں نے ایرانی سپریم لیڈرکوبچایا اور انہوں نے میرا شکریہ تک ادانہیں کیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو عالمی نظام میں واپس آنا ہوگا ورنہ حالات ان کے لیے مزید خراب ہوں گے، گزشتہ دنوں میں پابندیاں ہٹانے اور دیگر چیزوں پر کام کررہا تھا، میرے اقدامات سے ایران کو مستحکم بحالی کا بہتر موقع مل سکتا تھا،  غصے، نفرت اوربیزاری بھرے بیان نے میرا یہ کام فوراً روک دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے