کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 287 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 925 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 53 ڈالر کم ہوکر 3290 ڈالر فی اونس ہے۔