وزیر اعظم شہبازشریف نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے قانونی ٹیم کو مبارکباد دی اور انتھک محنت پر پذیرائی کی ، انہوں نے کہا کہ فیصلے سے آئین و قانون کی بالادستی قائم ہوئی اور قانون کی درست تشریح ہوئی۔
اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ آئیں اور حکومت کیساتھ ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
دوسری جانب وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت کیلئے ہمیں اتحادیوں کی ضرورت تھی اور ہے،پاکستان میں اس وقت مضبوط اتحادی حکومت کی ضرورت ہے۔
پاکستان کے مسائل حل کرنے کیلئے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے،جو ارکان حلف نہیں لیں گے وہ نااہل ہو جائیں گے۔