امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کےساتھ تجارتی بات چیت فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کینیڈاامریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پرڈیجیٹل سروسزٹیکس نافذ کررہاہے،ڈیجیٹل سروسزٹیکس ہمارےملک پربراہِ راست اور واضح حملہ ہے۔
کینیڈاہمارےکسانوں پردودھ سےتیارکردہ مصنوعات پر400 فیصد تک ٹیرف لگاتاآرہاہے،اس ناقابل قبول ٹیکس کی بنیاد پرفوری طورپرکینیڈا کیساتھ تجارتی بات چیت ختم کررہےہیں۔
7دن میں کینیڈا کواطلاع دیں گےکہ انہیں امریکا کیساتھ کاروبارکرنےکیلئےکتنا ٹیرف دینا ہوگا۔