معروف ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران بٹ کوائن ایک لاکھ 9ہزار600 ڈالر سے اوپر گیا۔اس سے پہلے بٹ کوائن 20جنوری کو ایک لاکھ 9ہزار 580ڈالر پر پہنچا تھا۔
پاکستانی روپے میں بٹ کوائن کی قیمت 3کروڑ 8لاکھ روپے سے زائد ہوگئی۔
دوسری جانب محکومت پاکستان نے ملک میں ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کار کے لیے “پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی” (PDAA) کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔
وزارت خزانہ نے اتھارٹی کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جو ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کی نگرانی، ریگولیشن اور لائسنسنگ کے امور سرانجام دے گی۔
نئی اتھارٹی کے قیام سے 25 ارب ڈالر کی غیر رسمی کرپٹو مارکیٹ کو ضابطے میں لایا جائے گا جبکہ قومی اثاثوں اور حکومتی قرضوں کی ٹوکنائزیشن کو ممکن بنایا جائے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان عالمی ڈیجیٹل دوڑ میں سنگاپور، یو اے ای اور جاپان جیسے ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا۔