ملکی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل تیسرے دن سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 6ہزار600روپےمہنگا ہوکر 3لاکھ 49 ہزار400 روپےکا ہوگیا،اسی طرح 10گرام سونا5ہزار659روپے مہنگا ہوا جس کے بعد اسکی قیمت 2لاکھ 99ہزار554روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 56 روپے اضافے کے بعد 3,310 اور دس گرام چاندی کی قیمت 56 روپے اضافے کے بعد 2,971 روپے ہوگئی ۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,244 ڈالر سے بڑھ کر 3,310 ڈالر ہو گئی ہے۔
یاد رہے پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4000، منگل کو 300 روپے اضافہ ہوا تھا۔