پاک-بھارت کشیدگی میں سوشل میڈیا صارفین کی ذمہ داری سے متعلق ایڈوائزری جاری
نوٹ : واضح رہے کہ اس کی خلاف ورزی پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوسکتا ہے
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (نیشنل CERT) نے ایک ہنگامی ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ذرائع نیوز ایڈوائزری میں میڈیا اداروں، فری لانس صحافیوں، ڈیجیٹل مواد تخلیق کاروں اور عوام کو خبردار کیا گیا ہے۔
فوجی سرگرمیوں سے متعلق کسی بھی مواد کو شائع کرنے یا شیئر کرنے میں انتہائی احتیاط سے کام لیا جائے۔
ایسی معلومات شیئر کرنا قومی سلامتی کیلیے سنگین خطرات کا باعث ہے جبکہ دشمن کو اس کا فائدہ ہوسکتا ہے
گمراہ کن معلومات، جعلی خبروں اور ڈیپ فیک ویڈیوز شیئر کرنے سے بھی گریز کی ہدایت
صحافی (نیوز رومز اور رپورٹر)
یوٹیوبرز اور پوڈکاسٹرز
بلاگرز
عام صارفین
کو ہدایت کی گئی ہے فوجی سرگرمیوں سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر بنانے یا شیئر کرنے سے گریز کیا جائے۔
حساس علاقوں سے براہِ راست اپ ڈیٹس دینے سے پرہیز کیا جائے۔
خبریں شائع کرنے سے پہلے ڈیپ فیکٹس کے لیے خصوصی ٹولز کا استعمال کریں۔
صحافتی اخلاقیات کی پابندی کی جائے۔
ذرائع نیوز کو حاصل ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ غیر مجاز فوجی معلومات کا اشاعت یا ترسیل قومی سلامتی کے قوانین کے تحت قابلِ سزا جرم ہے۔
میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام عملے بشمول فری لانسرز کو ان قانونی حدود سے آگاہ کریں۔
ایڈوائزری میں واضح لکھا گیا ہے کہ دفاعی یا جنگی رپورٹنگ کی صورت میں رپورٹرز کو ایس او پیز دیے جائیں۔
