مظلوم فلسطینیوں کو آگ و خون میں جھونکنے والا اسرائیل خود آگ کی لپیٹ میں
اسرائیل یروشلم کے قریب خطرناک جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی، جس نے 100 سے زائد مقامات کو لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کے باعث یروشلم اور تل ابیب کو ملانے والی مرکزی شاہراہ سمیت کئی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، اسرائیل نے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔
یہ آگ تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث تیزی سے پھیلتی گئی اور متعدد دیہاتوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
اب تک 16 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اسرائیل نے بین الاقوامی مدد کی درخواست کی ہے۔
ایک اسرائیلی چینل نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ آگ ایک فلسطینی نے جان بوجھ کر لگائی ہے۔
