لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبرز 50، 50 بڑھادئیے ہیں۔
ترجمان لاہوربورڈ کےمطابق 2026-2024 سیشن سے مطالعہ پاکستان اور اسلامیات کے نمبر 50، 50 سے بڑھ کر 100، 100 ہوجائیں گے، اسلامیات کا پرچہ نویں اور مطالعہ پاکستان کا دسویں جماعت میں لیا جائے گا۔
لاہور بورڈ نے اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کی کتابیں 100 نمبروں کے مطابق چھاپنے کیلئے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔
دوسری جانب کلاس 9 ویں اور 10 ویں کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹس کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) راولپنڈی نے باضابطہ طور پر انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں میٹرک کے سال 2024 کے امتحانات یکم مارچ 2024 سے شروع ہونے والے ہیں۔
یہ اعلان BISE راولپنڈی میں پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے اجلاس کے بعد کیا گیا، جہاں 2024 کے لیے 9ویں اور 10ویں کے سالانہ امتحانات کی عارضی ڈیٹ شیٹ کی تصدیق کی گئی۔