ملک بھر میں مسلسل تیسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 29 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 2044 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2600 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 225300 روپے ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 2229 روپے ہو گئی ہے اور نئی قیمت 193158 روپے ہو گئی ہے۔

مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں 120 روپے اور 102.88 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمتیں بالترتیب 2870 روپے اور 2357.68 روپے ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے