کراچی : ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
انٹربینک میں کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 283.88 روپے ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ آج 4 پیسے کم ہوا ہے۔
انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 283.92 روپے پر بند ہوا تھا۔ علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 289.50 روپے پر برقرار ہے۔