عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے دن اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا مزید 1500 روپے اور فی اونس 15 ڈالر مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس 3432 ڈالر پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار روپے پر آگیا جبکہ 10 گرام سونا 1206 روپے بڑھ کر تین لاکھ 11 ہزار 213 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں چار روز کے دوران فی تولہ سونا 10 ہزار 700 روپے جبکہ فی اونس 97 ڈالر مہنگا ہوچکا ہے۔