ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں دوبارہ بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کےمطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قدر 2022 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے اضافے کے بعد 226900 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1200 روپے کی بڑی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قدر 194530 روپے ہو گئی ہے۔

سونے کی طرح چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بھی 30 روپے اور 25.72 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمتیں بالترتیب 2900 روپے اور 2486.28 روپے ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے