ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی تنازعہ چھڑتا ہے تو وہ خطے میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادے نے ایران پر امریکی حملے کی صورت میں مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر حملے کی دھمکی دے دی ہے۔
ایرانی وزیر دفاع کا کہنا تھا امید ہے نوبت وہاں تک نہیں پہنچے گی اور مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے لیکن اگر ایسا نہ ہوا اور ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو ایران ہچکچائے بغیر خطے میں موجود تمام امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے تک پہنچنے کی امید اب کم ہوتی جارہی ہے۔ بحرین اور عراق سے غیر سفارتی عملے کو انخلا کی ہدایت بھی کر دی۔ بڑھتی کشیدگی کے باعث امریکیوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔ واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
دوسری جانب مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں بھی 5 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔