اسلام آباد: نئے وفاقی بجٹ میں چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 17 ہزار 500 ارب روپے مقرر کیے جانے کا تخمینہ ہے۔ اور مالی سال 26-2025 کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ٹیکس ہدف 14 ہزار 100 ارب روپے ہو گا۔ اس سے قبل آئی ایم ایف کی شرط پر ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار 300 ارب روپے تھا۔

دفاعی، ترقیاتی بجٹ اخراجات اور سود ادائیگیوں کے تخمینے بھی فائنل کر لیے گئے۔ جبکہ آئندہ مالی سال سود کی مد میں ادائیگیوں کے لیے لگ بھگ 9 ہزار ارب روپے کا تخمینہ ہے۔ مقامی قرض اور سود کی ادائیگی پر 7 ہزار 700 ارب ادائیگی کا تخمینہ ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرونی قرض اور سود پر ادائیگی کے لیے آئندہ مالی سال ایک ہزار 300 ارب روپے کا تخمینہ ہے۔ جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے سبسڈی کی مد میں ایک ہزار 400 ارب مختص کیے جانے کا تخمینہ ہے۔

وفاق کی جانب سے گرانٹس کی مد میں اخراجات کے لیے ایک ہزار 620 ارب کا تخمینہ ہے۔ اور آئندہ مالی سال کے لیے صوبائی حکومتوں سے ایک ہزار 200 ارب سرپلس ملنے کا تخمینہ ہے۔ بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے لیے آئندہ مالی سال 700 ارب روپے مختص کیے جانے کا تخمینہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے