موسی خیل بلوچستان: راڑہ شم میں پنجاب کے شہریوں کو مسافر کوچ سے اُتار کر شناخت کے بعد قتل کرنے والے دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کا اہم آپریشن 4 مسلح دہشتگرد ہلاک بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دہشت گردوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں
کوئٹہ: تفصیلات کے مطابق راڑہ شم میں پنجاب کے شہریوں کو مسافر کوچ سے اُتار کر شناخت کے بعد قتل کرنے والے دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کا اہم آپریشن 4 مسلح دہشتگرد ہلاک بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق موسی خیل راڑہ شم کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے خُفیہ اطلاعات کی بُنیاد پر ایک اہم آپریشن کیا کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے چار مسلح دہشتگرد ہلاک ہوئے سیکورٹی فورسز ذرائع نے آپریشن اور 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
ہلاک دہشتگرد قومی شاہراہ پر بم نصب کررہے تھے ہلاک دہشتگردوں سے جدید آٹومیٹک اسلحہ اور بم بھی برآمد ہوئی ہے,ہلاک دہشتگرد راڑہ شم اور رڑکن کے علاقے میں مسافر بسوں پر حملوں میں ملوث تھے۔سیکورٹی ذرائع
ہلاک دہشگردوں میں نری اکبر راڑہ شم مسافر بسوں پر اور نوشم پوسٹ حملے میں ملوث تھا ہلاک دہشتگرد سلیم رڑکن روڈ حملے میں ملوث تھا جبکہ ہلاک دہشتگرد سلیم اور بخت راڑہ شم روڈ حملے میں ملوث تھے۔سیکورٹی ذرائع
