جنوبی وزیرستان میں لوئر وانا تحصیل برمل کے والی بال گراونڈ میں ڈرون کمیرے سے بم گرا دیا گیا۔

جنوبی وزیرستان کے لوئر وانا، تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں واقع والی بال گراؤنڈ پر ڈرون کیمرے سے بم گرائے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 15 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

گراؤنڈ میں مقامی افراد والی بال کھیل رہے تھے کہ اچانک ڈرون کیمرے سے بم گرایا گیا اور بمباری کے فوراً بعد شدید فائرنگ شروع ہوگئی جس سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔

زخمیوں میں چھوٹے بچے بھی شامل ہیں جبکہ 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر وانا کے ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے