ملک میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں یکم جون 2025 سے پیٹرول کی قیمت کم ہوسکتی ہے، صارفین کو انتہائی ضروری ریلیف فراہم کرنے کے لیے متوقع اقدام کے تحت وفاقی حکومت یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے، ایندھن کی قیمتوں میں متوقع نظرثانی اس وقت سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، یہ کمی اس امکان کے بعد سامنے آئی جس میں کہا گیا اوپیک پلس 31 مئی کو اپنی آئندہ میٹنگ کے دوران تیل کی پیداوار میں اضافہ کرسکتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ برنٹ کروڈ 12 سینٹ یا 0.19 فیصد کمی کے ساتھ 64.62 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ 15 سینٹ یا 0.24 فیصد گر کر 61.38 ڈالر فی بیرل پر آچکا ہے، کہا جارہا ہے کہ خام تیل کی قیمت اس لیے کم ہوئی کیوں کہ مارکیٹ نے اوپیک کی بڑھتی ہوئی سپلائی کے بارے میں غور کیا، مارکیٹ اوپیک پلس کے فیصلوں کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے