کوئٹہ : بیکری آئٹمز سستے کرنے کیلئے اہم اجلاس منعقد
کوئٹہ 26 اپریل: بیکری سامان کے قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اہم اجلاس
کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ نے (سب ڈویژن) سٹی میں بیکریوں پر فروخت کی جانے والی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی دوبارہ تشخیص کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر سٹی کیپٹن(ر)عبداللہ بن عارف نے کی، جس میں چیمبر آف کامرس کے نمائندوں اور کوئٹہ کے بیکری مالکان کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران بیکریوں پر دستیاب اشیاء کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور تمام فریقین کی باہمی مشاورت سے نئی قیمتوں پر اتفاق رائے حاصل کر لیا گیا۔
طے شدہ شیڈول کے مطابق پیر کے روز اشیاء کی قیمتوں کی حتمی تشخیص مکمل کر کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ کا مقصد عوام کو معیاری اشیاء مناسب نرخوں پر فراہم کرنا اور منافع خوری کی روک تھام کرنا ہے۔ اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کو سراہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے سچ کوئٹہ نیوز ٹیم نے بیکری آئٹمز ، چائے ہوٹلوں پر فروخت ہونے والے پراٹھے اور حجام کے ریٹ سستے کرنے کیلئے انتظامیہ کی توجہ دلائی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے