بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے اثرات پاکستان میںہونے کا امکان،عالمی سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان،عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے جس کی وجہ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ عالمی قیمت کے مطابق پاکستان میں پیٹرول3 روپے18پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل3 روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے آئندہ قیمتوں کے تعین کے وقت کیا جائے گا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں ایک ڈالر چالیس سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 7 ڈالر 24 سینٹ سے کم ہو کر 5 ڈالر 84 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔
عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت میں بھی ساٹھ سینٹ کی کمی دیکھی گئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 5 روپے تک کمی کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 255 روپے 63 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 31 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد قیمت 258 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی تھی۔
مٹی کا تیل 3 روپے 53 پیسے سستا ہونے کے بعد 168 روپے 12 پیسے پر آ گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 153 روپے 34 پیسے ہو گی تھی۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے آئندہ15روز کیلئے کیاگیاتھا۔قبل ازیں بھی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیاتھا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 155 روپے 81 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔