ذرائع کے مطابق مورخہ7 مارچ 2025 کو جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 25 افراد کو طلب کیا تھا، جے آئی ٹی نے منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر رؤف حسن اور شاہ فرمان جی آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئےہیں جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے پانچ گھنٹے تفتیش کی ہےشاہ فرمان نے جے آئی ٹی کے سامنے نامناسب رویہ اختیار کیا، جے آئی ٹی نے شاہ فرمان سے کچھ اضافی اور سخت سوالات بھی کئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں اور سوشل میڈیا ٹیم کو 11 مارچ 2025 کو دوبارہ جےآئی ٹی نے طلب کیا ہے،جے آئی ٹی نے 11 مارچ 2025ء کیلئے جن کو طلب کیا ہے ان میں سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی،محمد خالد خورشید خان،میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد رضاشامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے