پاکستان تمام افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنا چاہتا ہے
اسلام آباد میں قائم افغانستان کے سفارتخانے نے ُبدھ کو ایک انتباہی بیان میں کہا کہ پاکستان تمام افغان مہاجرین کو ملک سے نکال دینا چاہتا ہے اور ان کی ملک بدری جلد عمل میں آئے گی۔
افغان سفارتخانے کی طرف سے انتہائی سخت الفاظ میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ افغان شہریوں کو دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی سے گرفتار کیا جا رہا ہے، ان کی تلاشی لی جا رہی ہے اور پولیس کی طرف سے افغان شہریوں کو ان دونوں شہروں سے نکل کر ملک کے دوسرے حصوں میں منتقل ہونے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں قائم افغانستان کے سفارتخانے کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا کہ،’’افغان باشندوں کو حراست میں لینے کا یہ عمل بغیر کسی باضابطہ اعلان کے شروع ہوا اور اس بارے میں سفارت خانے کو کسی بھی رسمی خط و کتابت کے ذریعے باضابطہ طور پر مطلع نہیں کیا گیا ہے۔‘‘
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کےاعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم لاکھوں افغان شہریوں کے علاوہ تقریباً 1.45 ملین افغان پناہ گزینوں کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے