کراچی کے علاقے جیل چورنگی پل پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شہری جان کی بازی ہار گیا، مشتعل افراد نے 5 واٹر ٹینکروں کو آگ لگادی۔نجی نیوز کے مطابق جیل چورنگی پل پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کے بعد مشتعل شہریوں نے 3 واٹر ٹینکروں کو آگ لگادی۔واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ہیوی ٹریفک سے حادثات کی روک تھام نہ کی گئی، اور عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات 1985 سے زیادہ خراب ہوسکتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے واضح کیا کہ 100 سے زیادہ کراچی کے شہری ڈمپر اور کنٹینرز مافیا کی بھینٹ چڑھ کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، شہر قائد کی موجودہ صورت حال بم کی طرح ہوگئی ہے، جو کسی وقت بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔یاد رہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک سے حادثات میں اضافے کے بعد کمشنر کراچی حسن نقوی نے شہریوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈمپرز کے ڈرائیورز کے خلاف ایکشن کا حکم دیا تھا۔کمشنر کراچی نے پولیس کو ہدایت کی تھی کہ تیز رفتار ڈمپرز کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔کمشنر حسن نقوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں ڈمپرز کے مکمل دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے، ڈمپرز ڈرائیورز کے دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی جائے۔