کوئٹہ : ڈی جی اینٹی کرپشن کے حکم پر رات گئے بورڈ آفس میں اینٹی کرپشن کا چھاپہ، کلرک کو دس لاکھ کے قریب رقم کے ساتھ دھر لیا گیا۔
کوئٹہ: محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم کا رات گئے ڈائریکٹر جنرل عبدالواحد کاکڑ کے حکم پر اچانک بلوچستان بورڈ آفس پہ چھاپہ۔
امتحانی عملے کی ڈیوٹیز اور غیر قانونی سینٹر چینج کی مد میں لاکھوں روپے کرپشن کا انکشاف,کنٹرولر امتحانات عابدہ کاکڑ کی امتحانی عملے کی ڈیوٹیز میں بے قاعدگیوں پہ سرزنش۔
میٹرک امتحانی برانچ کے APS سمیع اللہ کاکڑ سے غیر قانونی طور پہ امتحانی سینٹر تبدیل کرنے کے حوالے سے تفصیلاً تفتیش’سمیع اللہ کاکڑ سے غیر قانونی سینٹر چینج کی مد میں 10 لاکھ روپے سے زائد کیش برآمد کرکے تحریری بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔
اینٹی کرپشن کی ٹیم نے متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔
