فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد کی شناخت محمد خان خیل کےنام سے ہوئی جسے 11 جنوری کو آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد کی لاش گزشتہ روز افغان حکام کے حوالےکی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ واقعہ افغان شہریوں کا پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے، توقع ہے افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی اور اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو سیکورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ٹریس کیا، فورسز کے اہلکاروں نے دراندازی کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، اس دوران 5 دہشتگرد کو ہلا ک کر دیا گیا۔