کوئٹہ:ناقص نمکو کارخانہ کے خلاف جان محمد روڈ کوئٹہ میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی
کوئٹہ:گھروں کی دیواروں پر کئےجانے والے رنگ کا نمکو کے مصالحہ جات شامل ہونے کا انکشاف
کوئٹہ:غیر معیاری نمکو وغیرہ پاپڑ وغیرہ کی تیاری پر نمکو کارخانہ سیل۔
کوئٹہ:کارخانہ میں نمکو کی تیاری میں ناقص و مضر صحت کوکنگ آئل ،غیر معیاری رنگ ، آلودہ پانی اور غیر معیاری بیسن کا استعمال کیا جارہا تھا
کوئٹہ:نمکو و خام اشیاء کی اسٹوریج کے انتظامات انتہائی غیر صحت بخش پائے گئے
کوئٹہ: کارخانہ میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بھی انتہائی ابتر اور ورکرز ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے
کوئٹہ:کارخانہ کی مشینری اور برتن زنگ آلود اور جراثیم زدہ تھے
کوئٹہ:کارخانہ میں تیار کردہ نمکو اور پاپڑ کوئٹہ شہر سمیت مختلف علاقوں کو سپلائی کیے جارہے تھے
کوئٹہ: ناقص اجزاء سے تیار کردہ نمکو اور پاپڑ کھانے سے بڑے اور بچے پیٹ و معدے سمیت متعدد موذی امراض کا شکار ہوتے ہیں
کوئٹہ:معصوم لوگوں کی صحت سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی،ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی عتیق اللہ خان
