جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹ میں بالترتیب2 اور 3 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کے2 اجلاس ہوئے۔

اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے نامزدگیاں پر غور کیا گیا،جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کیلئے 2 جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے 3 ناموں کی منظوری دی۔

سیشن جج اعظم خان اور وکیل انعام امین منہاس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج نامزد کئے گئے ہیں،بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے سینئر وکیل محمد آصف متفقہ طور پر ایڈیشنل جج نامزد ہوئے۔

سینئر وکلا محمد ایوب خان اور محمد نجم الدین مینگل اکثریتی ووٹوں سے ایڈیشنل جج نامزد کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے