سرگودھا میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 11افراد زخمی ہوگئے، عدالت سے واپسی پر مخالفین نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،پولیس حکام کے مطابق سرگودھا میں خوشاب روڈ سبھر وال کالونی کے قریب ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی،واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ قتل ہونے والے چار افراد عدالت سے واپس آ رہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سرگودھا، ایس پی انویسٹی گیشن، سینئر پولیس افسران، فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کئے۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا۔

ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، جلد گرفتار کر لیں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 1 گھنٹے سے گاڑی کا انتظار کر رہے تھے، ملزمان فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی خیبرپختونخواہ کے علاقے بنوںمیںجانی خیل میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔فائرنگ کا واقعہ جانی خیل کے نواحی علاقے سین تنگہ ویکی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے مقتولین کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جبکہ واقعہ کی تحقیقات جاری تھیں۔ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن کی شناخت ملک شادی خیل، عجب خان ، اجمل سے ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے