اسسٹنٹ کمشنر وڈھ حنیف کبزئی مبینہ طور پر سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی، سر پر گہرے زخم آنے کے باعث بے ہوش
ابتدائی طبی امداد خضدار میں فراہم کرنے کے بعد ایمبولینس میں کراچی روانہ کردیا گیا۔
کوئٹہ: اسسٹنٹ کمشنر وڈھ حنیف کبزئی اپنی سرکاری رہائشگاہ خضدار میں موجود تھے کہ نامعلوم وجوہات جو کہ تاحال سامنے نہ آسکی ہے کی وجہ سے سیڑھیوں سے مبینہ طور پر گرکر بے ہوش ہوگئے جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق انکے سر میں شدید گہرے زخم (خون آلود) آئے ہیں’اسسٹنٹ کمشنر وڈھ حنیف کبزئی کو ابتدائی طبی امداد دینے کیلئے خضدار منتقل کیا گیا تھا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بھی اسسٹنٹ کمشنر وڈھ حنیف کبزئی کو ہوش نہ آیا جسکے بعد ڈپٹی کمشنر خضدار کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر وڈھ حنیف کبزئی کو ایمرجنسی میں بذریعہ ایمبولینس کراچی بغرض علاج روانہ کردیا گیا مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے