بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی اسمبلی حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کیلئے 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ٹھیکا دے دیاگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ خریدی گئی گاڑیاں صوبائی اسمبلی کے افسران کو دی جائیں گے اور گاڑیوں کی خریداری کی رقم افسران کی تنخواہوں سےکاٹی جائے گی۔

صوبائی اسمبلی حکام نے بتایاکہ گاڑیاں سپلائی کرنے والی کمپنی کو آئندہ سال 25 جنوری تک گاڑیاں فراہم کرنے کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے