22 نومبر 1995 بلوچستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب

جب بلوچ سرزمین کے بہادر سپوت قوم دوست، ترقی پسند رہبر اور بلوچستان نیشنل موومنٹ کے مرکزی رہنما بلوچستان کے صوبائی وزیر ریونیو و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میر ایوب جان بلیدی کو ترقی دشمن قوتوں نے تربت سے بلیدہ جاتے ہوئے بلوچستان کے صوبائی چیف الیکشن کمشنر اور محافظوں کے سا تھ فائرنگ کرکے شہید کردیا

یوں بلوچستان اور خصوصاً مکران کے عوام کو ایک عظیم رہنما سے محروم کر دیا گیا

شہید میر ایوب بلیدی ایک وطن دوست قومی رہنما اور بلوچ قومی تحریک کے نڈر سپاہی تھے

آپ کی شہادت سے بلوچستان کی قوم پرست اور ترقی پسند سیاست کو شدید نقصان پہنچا

آپ نے ہمیشہ زور آور قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر انکا راستہ روکا

غریب لاچاروں اور کمزوروں کا ایک مضبوط سہارا تھے

شہید میر ایوب بلیدی جسے شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں

آپ نے مکران اور خصوصاً تحصیل بلیدہ میں مکمل امن قائم کر دیا تھا

آپ کے دور میں کسی زور آور کو ہمت نہیں ہوتی کہ کسی غریب کے زمین اور جائیداد پر قبضہ کرے یا انکو نقصان پہنچائے

22 نومبر 2024 کو آپ کی 29 ویں یوم شہادت پر آپ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے