واپڈا ، سوئی سدرن گیس کمپنی اور پی ایچ ای کی عوام کش پالیسیوں کیخلاف ضلع کے عوامی حلقوں میں کل سے باقاعدہ رابطہ مہم کا سلسلہ شروع کرینگے اور عوام کو سیاسی و شعوری بنیادوں پر موبلائز کرینگے تاکہ وہ کیسکو، سوئی سدرن گیس کمپنی کے عوام کیساتھ ظلم و ستم اور ناجائز کارستانیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوکر مذکورہ محکموں کے منفی فیصلوں کو یکسر مسترد کرکے اپنے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے پرامن احتجاج مظاہرے اور سڑکوں پر نکل آئیں۔۔۔

مستونگ : نیشنل پارٹی کے سنئیر صوبائی رہنماء میر سکندر خان ملازئی نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا کہ واپڈا کیسکو، سوئی سدرن گیس کمپنی کے یزیدیت نے عوامی زندگیوں کو شدید مفلوج کردی ہیں شدید سردی کے موسم میں گیس پریشر غائب, بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ بجلی کی فراہمی مسلسل ٹرپنگ کی صورت میں سٹی فیڈروں سے منسلک کئی کلیوں کی بجلی کو ٹوفیز کرنے سے عوام کو اس سردی کے موسم میں دیدہ دانستہ طورپر معصوم بچوں اور بزرگ ضیف العمر افراد کو موت کی منہ میں دھکیلا جارہا ہے جو ناقابل برداشت عمل ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات پر کیسکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی کیخلاف بیانات سوشل میڈیا میں بار بار دینے کے باوجود بھی کیسکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی حکام ٹھس سے مس تک نہیں ہورہے ہیں عوام کے آو فریاد شکایات کو مزاق سمجھ کر عوام کو مسلسل تذلیل کرنے والے اپنے گھناؤنی حرکتوں میں عمل پیرا رہتے ہیں۔۔۔ انہوں نے کہاکہ کیسکو ، سوئی سدرن گیس کمپنی حکام سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کہ وہ کونسے آئین و قانون کے تحت عوام سے جینے کا حق چھین رہے ہیں انہوں نے کہاکہ واپڈا ، سوئی سدرن گیس کمپنی اور پی ایچ ای کی عوام کش پالیسیوں کیخلاف ضلع کے عوامی حلقوں میں کل سے باقاعدہ رابطہ مہم شروع کرینگے اور انھیں سیاسی و شعوری بنیادوں پر موبلائز کرینگے تاکہ وہ کیسکو، سوئی سدرن گیس کمپنی کے ناجائز کارستانیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوکر مذکورہ محکموں کے منفی فیصلوں کیخلاف احتجاج مظاہرے سڑکوں پر عوام بڑی تعداد میں نکل کر اپنے بنیادی حقوق کے حصولی اور انہی محکموں کے بدعنوان آفسروں کا احتساب کریں صرف بیانات دینے کے حد تک مسائل حل نہیں ہوتے ہیں مسائل کے مستقل حل کیلئے ایک متحدہ عوامی قوتوں کی ضرورت ہوتی ہے جو اس بوسیدہ نظام کی نفی کرکے استحصالی محکموں کے افسران کا گھیراؤ تنگ کریں تب جاکہ ان گوناگوں مسائل سے مکمل چھٹکارا حاصل کرپائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے