خضدار: باغبانہ میں اندھے قتل کا معمہ حل، بیٹا باپ کا قاتل نکلا، بیٹے نے باپ کو جائیداد کےتنازع پر کرایہ کے قاتلوں سے قتل کروایا
لیویز سی آئی اے اور چھاپہ مار ٹیم نے قادر بخش غلامانی کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایک مقتول کا بیٹا ہے: ترجمان لیویز فورس خضدار
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قادر بخش غلامانی نامی ایک شخص اپنے بیٹے کے ہمراہ باغبانہ جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم ملزمان نے قادربخش کو گولی مار کر قتل کرکے انکے موٹرسائیکل پیسہ اور موبائل لیکر فرار ہوۓ تھے جبکہ اسکا بیٹا محفوظ رہا
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اور اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ نے لیویز سی آئی اے ٹیم اور لیویز لائن آفیسر کو یہ ٹاسک سونپ دی
لیویز ڈسٹرکٹ انچارج خلیل احمد کی نگرانی میں لیویز سی آئی اے ٹیم اور لیویز لائن آفیسر نوراحمد زہری نے اندھے قتل کا ملزم ٹریس کر لیا، جس میں انکشاف ہوا کہ نافرمان بیٹا باپ کا قاتل تھا، جس نے بوڑھے باپ کو جائیداد کے تنازع پر منصوبے کے تحت بھیڑ بکری خریدنے کی غرض سے باغبانہ لے گیا اور پہلے سے کرایہ کے قاتل جو کہ تاک میں تھے بوڑھے شخص کو گولی مار کر قتل کیا
ترجمان لیویز فورس خضدار کے مطابق لیویز سی آئی اے ٹیم نے ابتدائی کارروائی میں مقتول کے بیٹے کو چھاپہ مار کر گرفتار کیا تفتیش کے بعد ملزم کے انکشاف پر کرایہ کے قاتل کو باغبانہ میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا
*جبکہ ایک اور کراۓ کے قاتل پر لیویز لائن آفیسر نوراحمد زہری کی سربرائی میں لیویز انچارج باغبانہ ظہوراحمد و دیگر عملہ نے مولہ میں چھاپہ مارا تاہم تیسرا ملزم گرفتار نہیں ہوسکا اسکے لیویز فورس کے چھاپے جاری ہیں بہت جلد انہیں بھی قانون کے شکنجے میں لینگے
*مقتول کے بیٹے راشد احمد اور کراۓ کے قاتل عبدلسلام ولد فیض محمد سکنہ عوامی خضدار نے اعتراف جرم کرلیا ہے
ترجمان لیویز فورس خضدار نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار کی جانب سے بلائنڈ مرڈر ٹریس کر کے ملزمان کو لیویز حراست میں لینے پر سی آئی اے ٹیم اور چھاپہ مار تفتیشی ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔
