خاندانی ذرائع کے مطابق سابق نگران وزیراعلی بلوچستان میر ہمایوں خان مری انتقال کرگئے میر ہمایوں مری سابق نگران وزیراعلی بلوچستان، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر بھی رہے میر ہمایوں مری دو مرتبہ کوہلو سے رکن صوبائی اسمبلی بھی منتخب ہوئے تھے۔عرصہ دراز سے کوئٹہ میاں غنڈی میں اپنے فارم ہاؤس پر ہی رہائش پذیر تھے انکی نماز جنازہ بھی انکے فارم ہاؤس میں غنڈی میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین بھی میاں غنڈی قبرستان میں ہوگی۔