ریاض: سعودی عرب کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر (کے ایف ایس ایچ آر سی) نے دنیا میں پہلی بار روبوٹک طریقے سے دل کا ٹرانسپلانٹ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا میں پہلی بار روبوٹک طریقے سے دل کا ٹرانسپلانٹ ایک بہت بڑی طبی پیشرفت ہے۔

روبوٹک طریقے سے دل کی پیوند کاری ایک 16 سالہ مریض میں کامیابی سے کی گئی۔ اس مریض کو ہارٹ فیلیئر کی سنگین شدت کا سامنا تھا اور ڈھائی گھنٹے کے آپریشن میں دل کی پیوندکاری کی گئی۔

روایتی ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے بعد مریض کو صحتیاب ہونے پر میں کافی وقت لگتا ہے۔ مگر اس نئے طریقہ کار میں دل کو بدلنے کے لیے سینے کو کاٹنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اس سے مریض جلد صحتیاب ہوتا ہے، درد کم ہوتا ہے جبکہ پیچیدگیوں کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ سعودی سرجن کی سربراہی میں ایک ٹیم نے روبوٹک طریقے سے دل کا ٹرانسپلانٹ کیا۔

آپریشن کی کامیابی اور مریض کے تحفظ کے لیے طبی ٹیم نے کافی تیاری کی۔ ٹیم نے 3 دنوں کے دوران ورچوئل طریقے سے اس عمل کو 7 بار دہرایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے