ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج II/ماڈل کریمنل کورٹ ون کوئٹہ کے جج جناب جہانزیب خان نے منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزمہ کو جرم ثابت ہونے پر 14سال قید اور 4لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے،عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزمہ کو مزید قید بھگتنا ہوگی۔سرکار کی جانب سے مقدمہ کی پیروی ڈی پی پی محمد یاسر خان نے کی۔استغاثہ کے مطابق ملزمہ نازش بتول عرف گڑیا زوجہ عامر ساکن صادق آباد پنجاب کو سال 2023 کے دوران پولیس تھانہ خروٹ آباد کوئٹہ کے اہلکاروں نے 5کلو 40گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر کے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا تھا جس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت کے جج نے ملزمہ نازش بتول عرف گڑیا کو جرم ثابت ہونے پر 14سال قید اور 4لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزمہ کو مزید 4ماہ قید بھگتنا پڑے گی۔سزا سنائے جانے کے بعد ملزمہ کو جیل منتقل کردیا گیا ہے