پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔
اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 60 پوائنٹس کمی سے 78045 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 578 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 60 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21 ارب روپے سے زائد رہی۔
اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 50 ارب روپے کم ہو کر 10398ارب روپے ہے۔