امریکی سفارتخانہ نے پاکستانیوں کیلئے ویزا اپوائنٹمنٹ کے وقت میں کمی کردی۔ ویزا اپوائنٹمنٹ کا وقت 4 بجکر 40 منٹ سے کم کرکے دوپہر ڈھائی بجے تک کردیا گیا۔

ذرائع امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ سیاحتی، تعلیمی اور کاروباری ویزا اپوائنٹمنٹ کیلیے وقت کم کیا ہے، ویزا کے اجرا میں پاکستانی طلبا کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

امریکی سفارتخانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی کے درمیان ماہانہ 10 ہزار ویزا درخواستیں پراسیس کی جا رہی ہیں، ویزا مسترد کیے جانے کی تفصیلات نہیں دے سکتے۔

ذرائع امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ پچھلے سال ریکارڈ تعداد میں پاکستانیوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے