بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے ہوگا ۔ اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر دو گھنٹے مجموعی عام بحث ہوگی ۔اجلاس میں قائد حزب اختلاف میر یونس زہری ، میر زابد علی ریکی ، اور میر غلام دستگیر بادینی مرک 1122کے ملازمین کو ریگولر کرنے سے متعلق اقدامات اٹھانے ، رکن اسمبلی محمد صادق سنجرانی بلوچستان حکومت میں تعینات تمام انجینئرز کے لئے بنیادی تنخواہ کا 1.5فیصد ٹیکنیکل الائونس دینے ، جمعیت علماء اسلام کے رکن سید ظفر علی آغاکلی کربلا پشین کو تحصیل کا درجہ دینے سے متعلق الگ الگ قرار دادیں پیش کریں گے ۔اجلاس میں نو منتخب رکن اسمبلی حلف اٹھائیں گے جبکہ محکمہ تعلیم اور محکمہ سوالات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے