اسرائیلی فوج نے غزہ کی رفح کراسنگ پر موجود مسجد کو ریسٹورنٹ میں تبدیل کردیا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے رفح کراسنگ کی جاری کردہ وڈیو میں اسرائیلی فوجی مسجد میں دکھائی دے رہےہیں جب کہ مسجد کے باہر اسرائیلی ٹینکوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ میں جاری بدترین اسرائیلی جارحیت کو 250 روز مکمل ہوچکے ہیں، غزہ میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 37 ہزار 202 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور ان کے علاوہ 10 ہزار افراد لاپتا ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 84 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والوں میں 70 فیصد عورتیں اور بچے ہیں، سرکاری میڈیا آفس کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 15 ہزار 694 بچے شہید ہوچکے ہیں جبکہ 17 ہزار بچے اپنے والد اور والدہ میں سے کسی ایک یا دونوں کو کھوچکے ہیں۔

سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اب تک طبی عملے کے 498 اراکین اور 150 صحافی بھی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہوچکے ہیں جبکہ 33 افراد خوراک کی قلت کے باعث شہید ہوئے۔

سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کے 5 ہزار افراد کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے