راولپنڈی سے وزیرتعلیم گلگت بلتستان کی سرکاری گاڑی چوری ہو گئی۔
صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا کی سرکاری گاڑی راولپنڈی سے چوری کی گئی ہے، سرکاری گاڑی وزیرتعلیم گلگت بلتستان کے زیر استعمال تھی، گاڑی کا نمبر GLTA-6326 ہے، جبکہ گاڑی کی ملکیت محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کی ہے جس کی مالیت 65 لاکھ روپے ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم گلگت کی مدعیت میں تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، انہوں موقف اختیار کیا ہے کہ سحری کے وقت گاڑی گھر کے باہر پارک کی تھی تاہم صبح 8 بجے جب باہر نکلا تو گاڑی غائب تھی۔