سموسہ فروش کی دو بیٹیاں گزیٹڈافسر بن گئیں، 6 بچوں کے والد حبیب نے سموسے بیچ کر بچوں کو تعلیم دلوائی۔تفصیلات کے مطابق محنت اور لگن کی شاندار مثال، ٹنڈو جام میں سموسہ فروش کی دو بیٹیاں کمیشن کا امتحان پاس کرکے محکمہ لائیو اسٹاک میں گزیٹڈ افسر بن گئیں۔مظفرآبادکالونی کے حبیب الرحمان انصاری کیدونوں بیٹیوں نے سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا اور گریڈ 17کی افسر بن گئیں۔چھے بچوں کے والد حبیب انصاری نے گلیوں میں سموسے فروخت کرکے بچوں کا اعلی تعلیم دلوائی، دو بیٹیوں کے افسر بننے پر حبیب الرحمان اور ان کی اہلیہ انتہائی خوش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے