پاکستان کسٹمز کے اہلکاروں نےاسلام آباد ائیرپورٹ پر موبائل فون کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کسٹمز کے اسلام آباد ائیرپورٹ پر تعینات عملہ نے گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران مختلف ممالک سے انے والے دو مسافروں سے لاکھوں روپے مالیت کے 191 قمیتی موبائل قبضہ میں لیتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ملزمان کا متعلقہ کسٹمز کورٹ سے ریمانڈ بھی لیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو سیکیورٹی ادارے کے اہکاروں کی جانب سے پروٹوکول میں ائیرپورٹ سے باہر لایا جا رہا تھا ، اس دوران سامان کی چیکنگ کے دوران درجنوں قیمتی موبائل برآمد کر لئے گئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلام آباد کے کسٹمز کے اسلام اباد ائیرپورٹ پر تعینات اعلی حکام کی محکمہ کی اعلی حکام سے اچھے تعلقات ہیں جس بنا پر کسٹمز نے پروٹوکول دینے والے اہلکاروں کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔