پاکستان کے بارہویں اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کے لیے پولنگ ختم ہونے میں کچھ دیر باقی ہے اور الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

کراچی سمیت ملک کے کئی حلقوں پر تاحال ووٹنگ شروع نہیں ہوسکی البتہ اب تک ووٹنگ کا وقت بڑھنے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ 5 بجے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد اہم ترین مرحلے پر کام شروع کردیا جائے گا جو کہ نتائج ہوں گے۔

شام 6 بجے سے انتخابی نتائج کی رپورٹنگ شروع ہوجائے گی، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج آن لائن کیسے دیکھ سکیں گے؟

جیو نیوز کا انتخابی پورٹل براہ راست انتخابی نتائج، امیدواروں کی فہرست اور انتخابی حلقوں کی تفصیلات نقشوں اور انفوگرافکس کی مدد سے فراہم کرے گا تاکہ عوام باآسانی نتائج دیکھ سکیں۔

انتخابی نتائج اور لائیو اپ ڈیٹس آن لائن دیکھنے کے 4 طریقے یہ ہیں:

اگر آپ جیو نیوز کی ویب سائٹ پر پاکستان کے 2024 کے انتخابی نتائج دیکھنا چاہتے ہیں تو جیو نیوز الیکشن پورٹل اور جیو نیوز ویب سائٹ پر کلک کریں۔

اگر آپ یوٹیوب پر لائیو اپ ڈیٹس دیکھنا چاہتے ہیں تو انتخابی نتائج کے بارے میں جاننے کے لیے بہترین جگہ جیو نیوز یوٹیوب ہے۔

اس کے علاوہ لائیو انتخابی نتائج اور دیگر متعلقہ اپ ڈیٹس کے لیے جیو نیوز اینڈرائیڈ موبائل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے