چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کا الیکشن کنٹرول روم کا دورہ‘انتخابی عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں . صوبے میں ووٹنگ کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے .

پولنگ اسٹیشنز میں تمام انتظامات کا جائزہ لیا ہے .

انتخابی عمل کاسلسلہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی سربراہی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور آر او کے زیر نگرانی جاری . ووٹنگ کا عمل صبح 08:00 بجے سے شام 05:00 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہیگا . پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس لیویز اور ایف سی کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے ہیں .
انتخابات کا پرامن انعقاد کے لیے عوام بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں . تمام ڈویژنل کمشنرز سے ووٹنگ کے حوالے سے رابطہ کیا ہے . کمشنرز کو ووٹنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے