اڈیالہ جیل میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
دوران سماعت عمران خان نے جج قدرت اللہ سےکہا کہ میں اور بشریٰ بی بی قرآن پاک پر حلف لینےکو تیار ہیں، خاور مانیکا بھی حلف لے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے بشریٰ بی بی کو نکاح کے دن دیکھا، قرآن اٹھانےکو تیار ہوں۔
خاور مانیکا نے بانی پی ٹی آئی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم جھوٹ بول رہے ہو خدا سے ڈرو، تم نے میرا گھر بربادکیا۔