خشک سردی کا اختتام قریب، زبردست بارشیں اور برفباری ہونے کی پیشن گوئی، رواں ماہ کے اختتام پر خشک سالی کے شکار ملک کے سیاحتی، پہاڑی اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے تگڑے سسٹم کی آمد کا امکان۔ ماہرین موسمیات کے مطابق 27 جنوری کو ملک میں مغربی سسٹم کی آمد کی وجہ سے شمالی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
برفباری اور بارشوں کی وجہ سے ملک میں جاری خشک سردی کے موسم کا اختتام ہو جائے گا۔ جبکہ 27 جنوری سے قبل آئندہ چندروز کے دوران اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقےشدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔