نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت بلوچستان میں عام انتخابات کے پر امن انعقاد سے متعلق جمعہ کو یہاں سی ایم سیکرٹریٹ میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی انتظامی سیکرٹریز ، ڈویژنل کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس حکام نے شرکت کی اجلاس میں صوبے میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی تعیناتی،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور انتخابی سامان کی بروقت ترسیل سے متعلق اہم فیصلےکئے گئے اجلاس کے شرکا کو چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم ، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دی نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے ابتک اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جاررہی ہے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر آٹھ ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے انتخابات میں حسب الطلب پولیس اور لیویز اہلکاروں کی تعیناتی کے لئے نفری کا انتظام کیا جاررہا ہے الیکشن ڈیوٹی کے لئے ریٹائرڈ سیکورٹی اہکاروں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی دور دراز اور ناقابل رسائی علاقوں میں الیکشن میٹیریل کی ترسیل ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہوگی جبکہ زیارت اور سرد علاقوں میں ممکنا برف باری کی صورت میں بھاری مشینری متعلقہ ڈسٹرکٹس میں موجود ہوگی نگراں وزیر اعلی بلوچستان نے ہدایت کی کہ قیام امن کیلئے اٹھائے گئے اقدامات میں مزید بہتری لائی جائے سیکورٹی اہلکاروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے تجویز کردہ اقدامات پر بلا تاخیر کام شروع کیا جائے قبل از الیکشن امیدواروں اور عوام کے تمام تر تحفظات کا فوری ازالہ کرکے ایسا سازگار ماحول قائم کیا جائے جس میں عوام بلا خوف و خطر اپنا ووٹ دے سکیں علاقائی حالات کے مطابق بحالی امن کے لئے انتظامی افسران کنٹی جنسی پلان تشکیل دئیں تمام اضلاع میں امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے اور لوگوں کے چھوٹے چھوٹے مسائل اور شکایات فوری طور پر حل کی جائیں تاکہ آنے والے دنوں میں مشکلات پیدا نہ ہوں نگراں وزیر اعلی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی باہمی رابطہ کاری کے ذریعے بلوچستان میں پرامن انتخابات کے لئے اقدامات جاری ہیں اور انتخابات کے انعقاد کے لئے پیش رفت کا روزآنہ کی بنیاد پر جائزہ لیکر درپیش مشکلات اور چیلنجز کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں ۔